بلاول زرداری سے صوبائی وزیرعبدالباری پتافی کی ملاقات

83

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے سندھ کے وزیر برائے لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی چیئرمین کو اپنے محکمے کی کارکردگی اور ضلع گھوٹکی کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بلاول زرداری نے ہدایت کی کہ لائیو اسٹاک سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ صوبائی لائیو اسٹاک کے فروغ کے لیے وسیع گنجائش اور صلاحیت موجود ہے۔ دریں اثنا پارٹی چیئرمین سے سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے بھی ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بلاول زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے بلوچستان کے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، نوبت یہاں تک پہنچی کہ صوبے کے طلبہ کو جامعات میں داخلے کے لیے بھی لانگ مارچ کرنا پڑتا ہے۔