سکھر (نمائندہ جسارت)سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے قوم پرست کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھر انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے باگڑجی
کے قریب قوم پرست کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت اصغر حسین کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد اصغر حسین کھوکھر سے بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے جو ممکنہ دہشتگردی میں استعمال کیا جانا تھا، دہشتگرد نے دوران تفتیش کراچی میں رینجرز اہلکاروں پر حملوں سمیت متعدد دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف کیا اور بتایا ہے کہ وہ پڑوسی ملک سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرچکا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق اصغر حسین کیماڑی میں چائنہ کمپنی میں نوکری کے بہانے دہشتگردی کے منصوبوں میں شریک رہا ہے، گرفتار دہشتگرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔