کوروناویکسین کی پہلی کھیپ سکھر پہنچ گئی، لگانے کا عمل شروع

74

سکھر (نمائندہ جسارت)کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ سکھر پہنچنے کے بعد ویکسین لگانے کا عمل شروع، ایم ایس سول اسپتال سکھر نے ویکسین لگوا کر عمل کا آغاز کر دیا،رجسٹرڈ مریض بھی ویکسین لگوانے سینٹر پہنچ گئے، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے میڈیکل عملے کو ویکسین لگائی جائے گی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی کھیپ سکھر پہنچنے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے میڈیکل عملے کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایم ایس سول اسپتال سکھر تسلیم احمد خمیسانی نے خود ویکسین لگوا کے اس عمل کا آغاز کر دیا، ویکسین لگوانے کیلیے رجسٹرڈ مریض بھی سینٹر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، ویکسین سکھر پہنچنے پر محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے سکھر کی لیبر کالونی میں قائم پاکستان کے سب سے بڑے کورنٹائن سینٹر میں ویکسین کو اسٹور کیا گیا ہے، سکھر کو فراہم کی جانی والی ویکسین کی تعداد 2500ہے ،محکمہ صحت کے افسران کے مطابق ویکسین پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے میڈیکل عملے کو لگائی جائے گی۔