سینیٹ الیکشن: آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

467
power-sharing

سابق صدرآصف زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نوازشریف اور آصف زرداری میں سینیٹ انتخابات پرمشاورت کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں سابق صدر نے نوازشریف سے سینیٹ الیکشن میں یوسف گیلانی کی بھرپورحمایت مانگ لی، سابق وزیراعظم نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کوسینیٹ کا الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا، پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دئیے ہیں اور سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے جبکہ ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات 2021ء کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ سینیٹ الیکشن 3 مارچ بدھ کو ہوں گے۔ صبح 9 بجے سے 5 بجے تک سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔