اسلام آباد(آن لائن )سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر مبارکباد دی ۔دونوں رہنمائوں کے مابین ملکی سیاسی صورت حال خاص طور پر سینیٹ کے آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال ہوا ۔ سید یوسف رضا گیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آپ سینیٹ کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے متفقہ امیدوار ہیں۔میں جلد اسلام آباد پہنچ کر آپ سے ملاقات کروں گا۔