عدالت عظمیٰ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ 12 کنال زمین مالک کی درخواست پرواپس کردی

133

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ 12 کنال زمین مالک کی درخواست پرواپس کردی۔معاملے کی سماعت چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی ۔ دوران سماعت درخواست گزار شیخ آفتاب نے عدالت کو بتایا کہ قبضہ مافیا سے تنگ آکر اور ڈپریشن کی وجہ سے میرے والد نے زمین عطیہ کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈیم فنڈ میں زمین عطیہ کرنی ہے تو خوشی سے دیں، لے جائیں اپنی زمین کی دستاویزات۔ عدالت نے رجسٹرار کو زمین کی دستاویزات شہری کے حوالے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔