کوئٹہ: صوبائی دارلخلافے کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر بم دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میںجبل نور میں ایف سی کی گاڑی کو موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا دھماکے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک اور ایف سی اہلکار اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکار کی نعش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔