پشاور زلمی سے پی ایس ایل 2021میں عمدہ کارکردگی کی توقع

443

کراچی (اے پی پی) پشاور زلمی کا شمار بھی پی ایس ایل کی سب سے پسندیدہ ٹیموں میں کیا جاتا ہے، اسے ایک مرتبہ پی ایس ایل کے چیمپئن بننے کا بھی اعزازحاصل ہے۔پشاور زلمی کا پی ایس ایل میں اب تک کا سفر بہت شاندار رہا ہے۔ کراچی کنگز کے بعد پشاوہ زلمی وہ واحد ٹیم نے جسے پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنزکیپلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ایڈیشن 2017 کی چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیم سیزن 2021 میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔پشاور زلمی نے ہمیشہ اپنے اسکواڈ میں معروف اور ممتاز کھلاڑیوں کو شامل کیا۔ یہی وجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے لیگ کے ابتدائی چاروں ایڈیشنز میں پٹھان برادری کی ایک بڑی تعداد ٹی ٹوئنٹی اسپشلسٹ شاہد آفریدی (3ایڈیشنز) اور 2 مرتبہ کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو دیکھنے اسٹیڈیم کا رخ کرتے تھے۔حتی کہ آخری سیزن میں شاہد آفریدی ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل تھے، ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر ہوچکے تھے اس کے باوجود بھی تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد صرف پشاور زلمی کو اسپورٹ کرنے میدان کا رخ کرتی تھی۔ اس وقت فرنچائز کی قیادت پشاور زلمی کے سپرد تھی۔پشاورزلمی کے موجودہ اسکواڈ میں بھی2تجربہ کار ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ شعیب ملک اور کامران اکمل موجود ہیں جبکہ وہاب ریاض اس ایڈیشن میں بھی پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں۔وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں۔