ضمنی انتخابات کے نتائج سلیکٹڈ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہے‘ بلاول

99

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانگھڑ اور ملیر کراچی سے پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے۔ سندھ میں ضمنی انتخابات کے نتائج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام انہوں نے کہا کہ عوام نے دھونس دھاندلی کو مسترد کردیا، سیاسی شعبدہ گروں کو خاک میں ملا دیاہے۔ضمنی انتخابات سے عیاں ہوگیا کہ ملک میں صورتحال اب ‘عوام بخلاف سلیکٹڈ حکومت ہے۔ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ الیکشن میں بھی شکست سلیکٹڈ وزیراعظم کی منتظر ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں کو ضمنی انتخابات میں شکست فاش سے ہمکنار کرنے کے بعد عوام کا رخ اب اسلام آباد ہوگا۔