پی ڈی ایم کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے،محمود اچکزئی

151

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت کے غلط اقدامات کی وجہ سے پی ڈی ایم کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے، وہ وقت دور نہیں جب ملک میں عوام کی حقیقی جمہوری مخلوط حکومت قائم ہو گئی۔ قصر ناز کراچی میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری فضل ودود خان کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ پختون قوم نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا سندھ کی ترقی اور خوشحالی میں پختونوں کا خون اور پسینہ بھی شامل ہے۔ انہوںنے وفد کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو کراچی اور سندھ میں بسنے والے پختونوں کے تحفظات اور احساس محرومی سے آگاہ کرینگے۔