دنیا کا طویل مدتی ہاکی گیم 252 گھنٹے بعد اختتام پذیر

313

البرٹا ، کینیڈا میں 40 افراد کے ایک گروپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے دنیا کے سب سے طویل ہاکی اسپورٹ مکمل کرلیا ہے جو 252 گھنٹے جاری رہا۔

ایڈمنٹن کے علاقے میں آؤٹ ڈور رنک پر ایونٹ کے منتظمین نے بتایا کہ 4 فروری کو شروع ہونے والا کھیل “ٹیم کیور” کے 2،649 اسکور اور “ٹیم ہوپ” کے 2،528 کے اسکور کے ساتھ ختم ہوا۔

ہاکی کھیل نے 1.4 ملین ڈالر سے زیادہ رقم اکٹھی کی جس نے 1.2 ملین ڈالر کا ہدف عبور کیا۔ اس رقم کا استعمال البرٹا یونیورسٹی میں کینسر کی تحقیق کے لئے فنڈ میں کیا جائے گا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ اب اس کھیل کو دنیا کے سب سے طویل ہاکی کھیل کی حیثیت سے باضابطہ تصدیق کے لئے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو پیش کیا جارہا ہے ۔