سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں کیس رجسٹریشن ڈیسک کا افتتاح

111

اسلام آباد(اے پی پی)چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں کیس رجسٹریشن ڈیسک کا افتتاح کر دیا ہے ۔اس موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد نے عدالت عظمیٰ کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے عدالت عظمیٰ کے جج مشیر عالم کی سربراہی میں قائم آئی ٹی کمیٹی کے کردار کو سراہا ۔