گوجرانوالہ‘ پی پی 51 میں جلسے کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

319

لاہور (صباح نیوز) حلقہ پی پی51 گوجرانوالہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن نے6 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیے۔ ن لیگ نے ضمنی انتخاب کی امیدوار مسز طلعت محمود کی انتخابی مہم کے سلسلے میں وزیر آباد میں جلسہ منعقد کیا تھا۔