پیپلز پارٹی کی صدارتی ریفرنس کیخلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست

194

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کیخلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر دی، صدارتی ریفرنس واپس بھجوا نے کی استدعا۔ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہوتے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں زیر التوا ہے، حکومتی ریفرنس سیاسی مقاصد کیلیے دائر کیا گیا۔ دوسری جانب عدالت عظمیٰ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے باعث 3 مقدمات لسٹ سے ہٹا دیے گئے ہیں۔ 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا مقدمہ، بھارت کی جانب سے پانی روکنے کےخلاف دائر درخواست اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی سے متعلق کیس بھی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔