سکھر، 18 اور 20 فروری صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی

224

سکھر (نمائندہ جسارت) ترجمان سیپکو کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضروری مرمت کی وجہ سے 132 کے وی خیرپور گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 18 اور 20 فروری صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی، جس کی وجہ سے گیارہ کے وی جی ٹی روڈ اور پنجھٹی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے، جبکہ ضروری مرمت کی وجہ سے 132 کے وی خیرپور گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 20 تا 21 فروری صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی، جس کی وجہ سے گیارہ کے وی S.A.L.U فیڈر کے صارفین متاثر ہوں گے۔