حکومت کراچی سرکلر ریلوے کی ترقی کے لئے پرعزم ہے،اسد عمر

326

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر  کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کی ترقی کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمرنے کہا کہ  ان منصوبوں کو وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق تیزرفتاری سے انجام دیا جانا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ منصوبے کے ٹرانزیکشن کا بہترین ممکنہ ڈھانچہ وضع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے لئے تمام آپشنز کو بروئے کار لایا جائے۔