بے نامی جائداد کے لنک کو ثابت بھی کرنا ہوتا ہے،عدالت عظمیٰ

178

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کے دفتر میں 28 کروڑ روپے کی کرپشن کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم احمد سعید کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر تے ہوئے نیب کو مزید دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دیدی ۔ دوران سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ابھی تک کیس میں نیب ملزم کا براہ راست لنک ثابت نہیں کرسکا، کیس میں بتائی گئی جائدادملزم کے بہنوئی کے نام پر ہیں، بے نامی جائیداد کے لنک کو ثابت بھی کرنا ہوتا ہے۔