راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن اوپن ہویاسیکرٹ ،بکنے والے بک جاتے ہیں۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آبادبدمعاشوں کا شہر نہیں،تمام ناکے ختم کردیئے ہیں، اسلام آباد میں 33 میں سے 30 ناکے ختم کردیئے، باقی 3 بھی جلد ختم کردیں گے، اسلام آباد میں آنے والے دنوں میں ماڈرن پولیس نظر آئے گی، پاکستانی سفارتخانوں میں 3 سال سے زائد ملازمت کرنے والوں کو واپس بلارہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کوحلوہ کھلانے کی بات واپس لیتاہوں، موسم بدل گیا ہے،3 مارچ کوسینیٹ الیکشن ہورہے ہیں،جس اسمبلی کوگالیاں دیتے ہیں اسی کیلئے ووٹ مانگتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت ترقی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج کیخلاف بات کرنے والوں کی زبان گدی سے کھینچ لینی چاہیے، پاک افواج ملک کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں، وہ لوگ انتشار پھیلا رہے ہیں جو پاکستان بنانے کیخلاف تھے، آج قائداعظم کی یاد بھارت کے مسلمانوں کوستاتی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم نے قانون کے دائرے میں آنا ہے تو 10 بار آئے، قانون کے دائرے میں لانگ مارچ آئے تو کوئی مسئلہ نہیں، دھرنا بہت مشکل کام ہے، ہمارا 126 دن دھرنے کا تجربہ ہے، برطانیہ اور امریکا میں بھی پاکستان جیسا میڈیا آزاد نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن اوپن ہویاسیکرٹ ،بکنے والے بک جاتے ہیں۔