ترکی: صحافی کے قتل میں ملوث ایرانی سفارت کار گرفتار‘ وڈیو جاری

104

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک حکام نے ایرانی سفارت کار محمد رضا ناصر زادہ کو حراست میں لے کر گرفتاری کی وڈیو جاری کردی۔ ناصر زادہ پر اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے صحافی مسعود مولوی وردنجانی کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ وردنجانی کو نومبر 2019ء میں انقرہ کی سڑک پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے سفارت کار کی گرفتار کی تردید کی تھی، جس پر تُرک حکام نے وڈیو جاری کرکے بھانڈا پھوڑ دیا۔