سکھر، میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی کتامار مہم سست روی کا شکار

199

سکھر (نمائندہ جسارت) عدالتی احکامات نظر انداز، میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی کتامار مہم سست روی کا شکار، کتا مار مہم میں نااہلی پر متعلقہ افسران پر ایف آئی آر کا اندراج بھی بے سود ثابت ہوا، ضلع سکھر میں آوارہ کتوں کے شہریوں پر حملے جاری ہیں، سگ گزیدگی کے واقعات سے لوگوں میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے، ایم ایس سول اسپتال سکھر ڈاکٹر تسلیم خمیسانی کیمطابق گزشہ 30 دنوں کے دوران سگ گزیدگی (کتوں کے کاٹنے) کے 343 کیس رپورٹ ہوئے، اوسطاً یومیہ گیارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں، شہر سمیت گردونواح میں آورہ کتوں سے شہری خوف زدہ ہیں۔