کبھی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں کیا‘ یوسف رضا گیلانی

98

اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کبھی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں کیا، پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں۔ان خیالات کااظہاار انہوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ٹکٹ دینے پر اپنی پارٹی قیادت اور پی ڈی ایم کا مشکور ہوں، پیسے نہیں تعلقات کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں، آئین کے مطابق الیکشن ہوگا تو لوگ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی حکمرانی، آئینی اختیارات پر یقین رکھتے ہیں اور ہر ایک کو آئین کے دائرے میں رہ کر اپنا کام کرنا چاہیے اس سے کوئی تصادم نہیں ہوگا۔