کوئٹہ کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بحال

108

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے کوئٹہ شہر کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے ۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میںتکنیکی خرابی کے باعث گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی گئی تھی جسے بعد ازاں تکنیکی ٹیم نے دور کرکے شہر کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بحال کردی،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کوئٹہ اور اطراف کے علاقوںمیںگیس کی فراہمی جاری ہے اور کہیںگیس بند نہیںکی گئی ہے، اگر کسی علاقے میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ درپیش ہے تو کمپنی کے شکایتی مرکز سے رجوع کیا جاسکتا ہے ،دریں اثناء ترجمان کا کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ میںگیس کی فراہمی منقطع ہونے کے حوالے سے کہنا ہے کہ حقانی چوک پر تعمیراتی کام کے دوران بلدیہ کی مشینری نے گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچایا جس کے بعد کسی بھی حادثہ سے بچنے کے لیے گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرکے مرمت کا کام شروع کیا گیا تھا۔