کوئٹہ ،تیزرفتار گاڑی بے قابو ، الٹنے سے 4افراد زخمی

158

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلو چستان کے ضلع لورالائی میںتیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں بچے سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی سے دکی جا نے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 4افراد جہانگیر خان، ایمل خان، اکمل خان اور کاشف خان ساکنان لورالائی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتا یا جا رہا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔