سینیٹر سراج الحق کی طرف سے سری لنکن حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم

187

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سری لنکن حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیاہے کہ کووڈ19 سے متاثرہ سری لنکن مسلمان فوت شدگان کو اسلامی طریقے سے دفن کیا جائے گا ۔ جماعت اسلامی کے امور خارجہ کے مطابق پاکستان میں تعینات سری لنکن سفیر وائس ایڈمرل موہن وکرم کے نام اپنے خط میں سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ سری لنکا اور پاکستان کے عوام دوستی کے پائیدار رشتوں میں منسلک ہیں اور امید ہے کہ آئندہ دور خیر سگالی کے نئے باب کھول دے گا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ سری لنکن حکومت کے اقدام سے سری لنکا کے مسلمان اور مقامی آبادی قومی سلامتی اور خدمت کے تمام منصوبوں میں یک جان ہو کر کام کریں گے ۔