سردار اکبر اجن کو صدمہ،سراج الحق، لیاقت بلوچ، حسین محنتی کی تعزیت

117

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے رہنما اور اسلامک لائرز موومنٹ کے صوبائی صدر سردار اکبر اجن ایڈووکیٹ کے جواں سال بیٹے احسان اللہ اجن انتقال کر گئے۔ مرحوم کچھ عرصے سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 35 سالہ احسان اللہ
اجن نے ایک بیٹا، ایک بیٹی اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، لیاقت بلوچ، اسد اللہ بھٹو، محمد حسین محنتی، کاشف شیخ و دیگر ذمے داران نے سردار اکبر اجن ایڈووکیٹ سے بیٹے کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔