نوابشاہ (سٹی رپورٹر) صحافی عزیز میمن قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد کی ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ، ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کے ہمراہ ایس ایس پی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات گئے اہم نوعیت کے مقدمات پر ڈسکشن کی گئی۔ محراب پور شہید صحافی عزیز میمن کے مقدمہ کو ری ویو کیا ہے۔ مقدمے میں 9 میں سے سات گرفتار ہیں، 2 روپوش ہیں۔ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کے ساتھ بینک اکائونٹس، نادرا سمیت پراپرٹیز سیل کی گئی ہیں۔ روپوش ملزمان بھائی مشتاق سہتو اور ارشاد سہتو کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم سرگرم ہے۔ ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کی دوبارہ تعیناتی پر امید ہے، ملزمان کی جلد گرفتاری ہوگی۔ نوابشاہ میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہے۔ شہید صحافی عزیز میمن کی فیملی کو ٹیلی فون تھریڈ ملنے سے آگاہ ہیں، پولیس نے تحفظ کے لیے پکٹ بنائی ہے، شہید عزیز میمن کی فیملی کے تحفظ کے لیے پولیس نفری دی ہے۔