سندھ ہائی کورٹ کا گجر نالہ انسداد جاوزات آپریشن رکوانے سے انکار

220

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گجر نالہ انسداد تجاوزات آپریشن رکوانے سے انکار کردیا۔ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ ہمارے گھر نالے کی حدود میں نہیں ہیں پھر بھی نشانات لگائے گئے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ گجر نالہ آپریشن عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے‘ پہلے بھی واضح کر چکے‘ کسی کو حکم امتناع نہیں دیں گے‘ کسی کو اعتراض ہے توعدالت عظمیٰ سے رجوع کرے۔