کرا چی(نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے پولیس کی اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر آنسو گیس اور شیلنگ کی مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ جا ئز مطالبات کے لیے کیے جا نے والے احتجاج پرغیرانسانی تشددکی مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کے مطالبات مان لیتی تو ایسی صورتحال پیدا نہ ہوتی، پرامن احتجاج پر آنسو گیس اور شیلنگ کر کے نالائق حکومت نے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے۔ پرامن احتجاج کرنے والے گرفتار ملازمین کو حکومت فوری طورپر رہا کر ے، پورے ملک میں احتجاج کرنے والی پارٹی سرکاری ملازمین کے احتجاج سے گھبراگئی ہے ، اس نااہل حکومت کے خلاف وفاقی ملازمین کو احتجاج کرنے کا پورا حق ہے۔