پرویز خٹک کے کہنے پر پیسے لیے، عبیداللہ مایارکا انکشاف

234

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ایم پی اے عبیداللہ مایار نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے کہنے پر سب کو ایک ایک کروڑ روپے دیے گئے، پرویز خٹک کے کہنے پر پیسے لیے۔سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی مبینہ وڈیو کے معاملے پر سابق ایم پی اے عبیداللہ مایار کا کہنا ہے کہ میرا فون بند نہیں تھا مصروف تھا، فون بند کرکے چھپوں گا نہیں۔ یہ وڈیو اسپیکر ہاؤس میں وزیراعلیٰ کے کہنے پر بنائی گئی ہے، منتیں کرکے انہوں نے ہمیں پیسے دیے کہ آپ ہماری طرف سے الیکشن لڑیں۔عبید اللہ مایار نے انکشاف کیا ہے کہ یہ پیسے حکومت کی جانب سے دیے گئے تھے، انہوں نے اپنے پیسے دینے والی ہی وڈیو شیئر کی ہے، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے کہنے پر سب کو ایک ایک کروڑ روپے دیے گئے، پارٹی فنڈز کے نام پر فنڈز دیے گئے۔سابق ایم پی اے کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر نے ہمارے نام پر 4،4،5،5، کروڑ لیے۔ یہ پیسے ہمیں الیکشن لڑنے کے لیے دیے گئے، یہ پیسے ہمیں سینیٹرز کے نمائندوں نے دیے۔سینیٹر فدا خود جاکر پیسے دیتا تھا۔سابق ایم پی اے عبید اللہ مایار نے کہا کہ میں مان رہا ہوں کہ پیسے لیے لیکن پیسے حکومت سے لیے، میں نے اس وقت بھی آواز بلند کی تھی کہ عدالت عظمیٰ اس پر ایکشن لے، وڈیو ایڈیٹ کی گئی، اس وڈیو کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیں۔