کسی ادارے کو سیاست میں مداخلت کی اجازت نہیںہے،مریم اورنگزیب

114

لاہور (آ ن لائن ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے نوکریاں صرف فرینڈز آف بنی گالہ کو ملتی ہیں ۔ کسی بھی ادارے کو سیاست میں نہیں گھسیٹا، نہ ہی کسی ادارے کو سیاست میں مداخلت کی اجازت ہے، سسلین مافیا وہ ہوتا ہے جو بھارت، اسرائیل سے فنڈز منگوائے ۔ منگل کو لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کے مسلط ہونے سے معیشت آلودہ ہوگئی، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے عوام سے بہتر کوئی نہیں جانتا، سسلین مافیا وہ ہوتا ہے جو عوام کا آٹا اور دوائی چوری کرتا ہے، سسلین مافیا وہ ہوتا ہے جو بھارت، اسرائیل سے فنڈز منگوائے، اسرائیل اور بیرون ممالک سے فنڈز لیے گئے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈھائی سال سے ریاست پر سیاست چمکا رہے ہیں، حکمرانوں نے اپنے مخالفین کو کال کوٹھریوں میں بند کر رکھا ہے، کشمیر کا سودا کیا گیا، سوال پوچھنے پر لیگی رہنماؤں کو جیل میں ڈالا جاتا ہے، اس وقت پاکستان پر مافیا مسلط ہے۔