اسلام آباد (صباح نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ آزادکشمیر و گلگت بلتستان کی تنظیم سازی مکمل، راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایل ایل بی فائنل کے طالب علم سردار مہران معروف ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان مقرر کر دیے گئے۔ بعد ازاں سردار مہران معروف نے مشاورت کے بعد سردار ذوہیب عاشق کو جنرل سیکرٹری اور خاور خلیل کو اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔