ایران کا یمن میں جنگ بندی پر اقوام متحدہ کی کوششوں کا خیرمقدم

276

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے یمن کے تنازع کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔خبررساں اداروں کے مطابق وزیر خارجہ جواد ظریف نے تہران میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گرفتھس سے ملاقات کے دوران عالمی ادارے کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات کے بعد میڈیا کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن میں جنگ شروع کرنے کا راستہ ابتدا سے ہی ایک غلط فیصلہ تھا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی یمن تنازع کے پرامن حل کے لیے ایران کے 2روزہ دورے پر اتوار کے روز تہران پہنچے تھے۔ یمنی تنازع کو 6برس مکمل ہونے والے ہیں اور ملک قحط سالی کا شکار ہو چکا ہے۔