ایران سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘ وائٹ ہاؤس

98

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ایران سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے صدر جو بائیڈن کے بیان کی وضاحت کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران پر عائد معاشی پابندیاں نہیں ہٹائے گا، جب تک تہران حکومت 2015 ء کے جوہری معاہدے کے تحت یورینیم کی افزودگی کم نہیں کردیتی۔ ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا کو ایران سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی کرنا ہو گی تو وہ مختلف طریقے سے کی جائے گی۔ ایران کے معاملے پر امریکا کی وہی پوزیشن ہے جو اس سے قبل تھی۔ اگر ایران جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کرتا ہے تو امریکا بھی ایسا ہی کرے گا۔