ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ، کراچی، کوئٹہ،ملتان اورایبٹ آبادکی کامیابی

323

کراچی(اسٹاف رپورٹر)این بی پی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی گریڈ 2 کے افتتاحی روز کوئٹہ، ملتان،اورایبٹ آبادنے اپنے میچز جیت لئے ڈاکٹر محمد علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس کارساز پرکھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان نے حیدرآبادکو159 رنزسے ہرا دیا ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز مین 5 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے صفدر علی نے شاندار 181 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ جواب میں حیدرآباد کی پوری ٹیم 156رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی امجد حسین نے 61 رنزبنائے ۔ دوسرے میچ میں ایبٹ آباد نے فیصل آباد کیخلاف 86 رنز سے کامیابی حاصل کی ایبٹ آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 288 رنز اسکور کیے ریاست خان نے عمدہ کھیلتے ہوئے 132 اور نعیم اللہ نے 103 رنزکی اننگز کھیلی جواب میں فیصل آباد کی ٹیم 7 وکٹوں پر202 رنزبناسکی قبل ازیں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے گیند کو ہٹ لگا کر ایونٹ کا افتتاح کیا اس موقع پرپی بی سی سی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سید سلمان بخاری ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائزر آصف عظیم، پی بی سی سی کے ڈائریکٹر میڈیا عمران شیخ بھی موجود تھے اس موقع پر سید سلطان شاہ کاکہنا تھا کہ گریڈ 2 ٹرافی سے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے میں بہت مدد ملے گی ۔