مولانا فضل الرحمان کی غلط بیانی پر افسوس ہے، جے یو آئی رہنما

795
فضل الرحمن قوم کو بتائیں کہ 48گھنٹوں میں کتنے ہفتے ہوتے ہیں، حافظ حسین

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے غلط بیانی کی،اس بات پر افسوس ہے، ہم چار پانچ افراد نہیں ،ہم مولانا فضل الرحمان سے بھی پانچ سال پہلے کے پارٹی کے رکن ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے غلط بیانی کی اس بات پر افسوس ہے ،مولانا فضل الرحمان نے خود اعتراف کیا کہ اسلام آباد دھرنا ختم کرنے سے پہلے پرویز الٰہی اور اسٹیبلشمنٹ کے کچھ لوگوں نے ان سے جھوٹا وعدہ کیا کہ مارچ تک عمران خان کی حکومت گرا  کر اقتدار مولانا فضل الرحمان کو دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چار پانچ افراد نہیں ،ہم مولانا فضل الرحمان سے بھی پانچ سال پہلے کے پارٹی کے رکن ہیں،مولانا کی باتیں افسوسناک ہیں ۔