نوابشاہ (آئی این پی) نوابشاہ کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)آفس کے احاطے میں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی سی آفس میں شامیانے لگا کر شادیانے بجا دیے گئے جبکہ دولہا کے لیے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)آفس کے احاطے میں قانون کی خلاف ورزی پر جب انتظامیہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کر دیا۔