اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی گمشدگی پر اظہار تشویش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ محمد علی سدپارہ پاکستان کے قابل فخر ہیرو ہیں، ان کی تلاش کی ہر ممکن کوشش کی جائے،علی سدپارہ نے مہم جوئی سے قبل مجھ سے ملاقات کرکے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا،انہوں نے کہا کہ اپنی جان جوکھم میں ڈال کر قومی پرچم دنیا کی بلند ترین چوٹیوں پر لہرانے والے علی سدپارہ کی تلاش اولین ترجیح ہونا چاہئے، پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی بحفاظت واپسی کے لئے دعاگو ہیں۔