سراج الحق آج مردان میں جلسے سے خطاب کرینگے

194

لاہور(نمائندہ جسارت) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہاہے کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک جاری ہے اور اسی سلسلے میں جماعت اسلامی آج مردان میں جلسہ کرے گی۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں قیصر شریف نے کہاکہ جلسے کا آغاز 2 بجے دن ہوگا جس سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کی مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن اور سودی نظام معیشت کے خلاف جاری تحریک کے فیز ٹو میں عوام کی بھر پور شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لوگ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور حکمرانوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کو فلاحی ریاست بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جو منزل کے حصول تک جاری رہے گی ۔