راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ

446

راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی آفریقہ اپنی پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور  پاکستان نے پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان اور جنوبی آفریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے روز مہمان ٹیم نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 106 رنز اور 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تاہم جنوبی افریقن ٹیم اپنے ٹوٹل میں صرف 105 رنز کا ہی اضافہ کرپائی اور پوری ٹیم پویلین روانہ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم کی طرف چلتا کیا جبکہ نعمان علی، فہیم اشرف، شاہین آفریدی نے اپنے کھاتے میں ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جانے والے  دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 272رنز بنائے تھے۔