نیویارک اسمبلی میں کشمیر ڈے قرارداد منظور

373

مسئلہ کشمیر اندورنی معاملہ قرار دینے والے بھارت کے منہ پر زبردست طمانچہ، نیویارک اسمبلی نے کشمیر ڈے سے متعلق قرارداد کو منظور کرلیا۔

بین اقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ایوانوں میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دی گئی امریکا میں کشمیر ڈے منظور کرنے والی نیویارک پہلی ریاست بن گئی، ریاستی اسمبلی اور سینیٹ نے قرارداد کی متفقہ منظوری دی۔

رپورٹس کے مطابق قرارداد کی متفقہ منظوری کے بعد 5 فروری بطور کشمیر امریکن ڈے منانے کی قرارداد کو منظور کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کشمیر ڈے قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قرارداد منظور کرنے پر اسمبلی ممبران کے شکرگزار ہیں۔