آزاد کشمیر کے الیکشن سے قبل عمران خان کو گھر بھیج دینگے ، بلاول

183

مظفر آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن سے قبل عمران خان وزیراعظم نہیں رہیںگے۔ نریندر مودی کو جواب دینے کے لیے جمہوری وزیراعظم کو منتخب کرنا ہو گا،مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری نے عمران خان پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو این آر او دینے کی تیاری کرنے کا الزام لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر ائرفورس نے بھارت کا جہاز گرایا اور جنگی قیدی پکڑلیا، سلیکٹڈ وزیراعطم نے ابھی نندن کو بھی چائے پلاکر واپس بھیج دیا۔ کشمیر کا سفیر بننے کا دعوے دار کلبھوشن یادیو کا وکیل بننے کی کوشش کررہا ہے، یہ رات کے اندھیرے میں بھارتی جاسوس کے لیے آرڈیننس لایا۔