لاڑکانہ، شادی کی تقریب میں باپ کی فائرنگ سے 18 سالہ بیٹا جاں بحق

334

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب گاؤں سلطان جمارانی میں شادی تقریب میں محفل موسیقی کے دوران 18 سالہ نوجوان عبدالجبار ابڑو اپنے ہی والد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا جسے ورثا نے چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تاہم واقعے کے بعد جاں بحق نوجوان کا والد فرار ہوگیا، ورثا کی جانب سے لاش کا پوسٹ مارٹم نہ کروایا گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شادی تقریب میں والد کی فائرنگ سے بیٹے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے، جاں بحق لڑکا گائوں گیریلو کا رہائشی تھا، جبکہ شادی منگی برادری کے لڑکے کی تھی۔