ٹھٹھہ ،محمد عباس میرمہر کا ٹرانسفارمر15 دن سے خراب،گائوں اندھیر ے میں

286

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)جھمپیر شہر کے قریب کینجھر جھیل کے کنارے بڑی آبادی والے گائوں کا ٹرانسفارمر جل جانے کے بعد 15 دنوں سے نہیں بنایا گیا، گائوں 15 دنوں سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ۔ جھمپیر شہر کے قریب کینجھر جھیل کے کنارے بڑی آبادی والے گائوں محمد عباس میربحر کا ٹرانسفارمر گزشتہ 15 روز قبل جل گیا تھا جس کی وجہ سے پورا گائوں اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے گائوں کے رہائشیوں محمد امین میربحر،غلام رسول،لکھاڈنو،حبیب اللہ،محمد قاسم لاکھو،غلام علی،محمد الرحیم،عارب اورانور میربحر و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے گائوں کا ٹرانسفارمر 15 روز قبل جل گیا تھا ہم ساری ساری رات اندھیرے میں گزارنے پر مجبور ہیں مگر ہماری کوئی سننے والا نہیں ہے اس کے علاوہ ہمارے گائوں والے صاف پانی، روڈ، رستے سمیت سوئی گیس سے بھی محروم ہیں، الیکشن کے دوران امیدواروں نے ہم سے بڑے بڑے وعدے کیے اور تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی مگر کامیاب ہونے کے بعد کسی نے یہاں مڑ کے بھی نہیں دیکھا نہ ہمیں ہینڈ پمپ دیا گیا۔ انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے گائوں عباس میربحر کا جل جانے والا ٹرانسفارمر جلد تبدیل کرا کر ہمیں اندھیرے سے نکالا جائے اور گائوں کو بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں۔