آزادی کشمیریوں کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، آصف زرداری

179

اسلام آباد(اے پی پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی ، انسانی اور جمہوری حق ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دلوانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ب نظیر بھٹو شہید نے کشمیری عوام کی جنگ لڑی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے ظلم کا شکار ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کو ان کا رائے شماری کا حق دلوانے کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔