فوج کیخلاف بات کرنے والے کی زبان کھینچ لی جائے گی، شیخ رشید

534

روالپنڈی : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بات کرنے والے کی زبان کھینچ لی جائے گی،اپوزیشن مذاکرات کرلے ورنہ ان کی سیاست ختم ہوجائے گی، اگر قانون توڑا تو وہ سلوک کروں گاکہ تاریخ یاد رکھے گی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن نے قانون کی خلاف ورزی کی تو کارروائی ہوگی،اپوزیشن راولپنڈی میں بھی جلسہ کرے، رونق ہوجائےگی،ہماری پوری کوشش ہے ہوگی کہ پی ڈی ایم کےراستےمیں کوئی رکاوٹ نہ کھڑی کی جائے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے کیس کراچی چلے گئے تو اس کے خلاف گواہی کون دے گا،مدارس کےبچوں کو سیاست میں استعمال نہیں ہونے دیں گے،پی ڈی ایم شوق سے لانگ مارچ کیلیے آئے،یو ٹرن کا طعنہ دینے والوں نے اباؤٹ ٹرن لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کیلیے ہردم تیار ہیں،عمران خان کشمیر سمیت ملک کے تمام مسائل کے لیے پوری جدوجہد کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہی پی ڈی ایم ملکر الیکشن لڑے گی،ساری زندگی ن لیگ نے پیپلزپارٹی کیخلاف ووٹ دیے ہیں،پی ڈی ایم نے غیر ذمےدارانہ سیاست کی ہے،پیپلزپارٹی اور فضل الرحمان اپنا راستہ بند گلی سے کھلی گلی میں لے آئے ہیں۔