ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے بلغارین حریف سویتانہ پائرن کووا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی

252

سڈنی(جسارت نیوز)سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے بلغارین حریف سویتانہ پائرنکووا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی۔آسٹریلیا میں ویمن ٹینس اسٹارز اِن ایکشن، امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کی جیت کا اسکور چھ ایک اور چھ چار رہا، اس سے قبل سرینا ریکارڈ 23گرینڈ سلیم جیت چکی ہیں۔دوسرے میچ میں ٹاپ سیڈ سیمونا ہیلپ نے جرمن حریف سیگمنڈ کو دو صفر کی شکست سے دوچار کیا، انہوں نے 6-2 اور 6-4 سے فتح سمیٹی۔جرمن کھلاڑی اینجلیک کربر اور جمہوریہ چیک کی سینیا کووا کے مابین سخت مقابلہ ہوا، سابق نمبرون کا اسکور6-3 ،4-6اور 6-3رہا۔ خواتین کے ہی ایک اور مقابلے میں انگلش کھلاڑی جوہنا کونٹا نے حریف بیگو کے خلاف دو ایک کی جیت اپنے نام کی۔