بلجیم: بم حملے کی سازش پر ایرانی سفارت کار کو 20سال قید کی سزا

364
بلجیم: سفارت کار کو سزا سنائے جانے پر ایرانی اپوزیشن کے حامی خوشی کا اظہار کررہے ہیں

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) بلجیم کی عدالت نے ایرانی سیاستدان اسداللہ اسدی کو 20 سال کی سزائے قید سنا دی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسدی سمیت 3 ایرانی نژاد افراد 2018ء میں فرانس میں ایرانی انتظامیہ مخالف عوامی مجاہدین تنظیم کے اجلاس پر بم حملے کے منصوبے کے الزام میں مقدمے کا سامنا کر رہے تھے، جن پر الزام ثابت ہوگیا۔ بعد ازاں اسدی کو جرمنی میں قیام کے دوران حراست میں لے کر بلجیم کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ مزید 3 ایرانیوں پر اینورس شہر میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔