کراچی (آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل احمد محمدی نے گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر سندھ نے دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مستحکم کرنے ، دوطرفہ تجارت ، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے ضمن میں قونصل جنرل کی کاوشوں کو سراہا۔ ایران کے قونصل جنرل احمد محمدی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کئی دہائیوں سے طویل عرصے سے مذہبی ، روایتی اور تجارتی تعلقات ہیں جنھیں دونوں اسلامی پڑوسی ممالک کے لوگوں کے مفاد میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔