راولپنڈی: پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے جبکہ پہلا روز کا میچ بارش کے باعث جلدی ختم کردیا گیا۔
Covers are coming off!
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/JDojbzmfIr#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/5hGK3wi5C0— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 4, 2021
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنالیے جبکہ بابر اعظم 77 اور فواد عالم 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
Stumps!
Play has been called for today due to wet out field. We are going to have an early start tomorrow at 9:45 am (PKT).#PAKvSA Scorecard: https://t.co/uZL7EzF6Gl#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/POFdgNvqsi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 4, 2021
خیال رہے پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جبکہ قومی ٹیم کے اوپنرز ایک بار پھر ناکام رہے، عمران بٹ 15 اور عابد علی 6 رنز بناکر چلتے بنے اور اظہر علی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔
Pakistan bat first!
Live Updates: https://t.co/sYjnn8wSF9
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/JrzPZEK2LJ#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen https://t.co/J0iGuMg5ds pic.twitter.com/rAg4cuApOh
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 4, 2021
تئیس رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد ٹیسٹ کپتان بابراعظم اور فواد عالم نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کے رنز کو آہستہ آہستہ بڑھانا شروع کیا جبکہ دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 100 رنز بنائے۔
Captain off the mark with a boundary!
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/JDojbzmfIr#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/LuBdyXjDlb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 4, 2021
بابر اعظم اور فواد عالم نے پروٹیز بولرز کے وار سہتے ہوئے ٹیم کے مجموعے کو قابل قدر بنانے کی کوشش جاری رکھی، اسی دوران بابر اعظم نے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔
Fifty for skipper @babarazam258!
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/JDojbzmfIr#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/kAiVpLdAw5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 4, 2021
دوسری جانب چائے کے وقفے تک کپتان بابر اعظم 77 اور فواد عالم 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشومہاراج نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور آرنچ نٹورجی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Tea break in Rawalpindi!
🇵🇰 145-3
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/JDojbzmfIr#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/SqKRP49cPQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 4, 2021
ٹاس کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ دوسرے ٹیسٹ کیلیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور کوشش کریں گے کہ آغاز اچھا کریں جبکہ راولپنٖڈی کی وکٹ کافی ڈرائی لگ رہی ہے اور پروٹیز کے خلاف دو صفر سے سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔
Playing XI for the second #PAKvSA Test!
Live Updates: https://t.co/f8GiPZ9INi
Watch Live: https://t.co/2PWMq0VV9p#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ZhyZuTxoYz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 4, 2021
واضح رہے قومی ٹیسٹ ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہرعلی، بابراعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، یاسر شاہ، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک کا کہناتھا کہ وکٹ پر تھوڑی گھاس ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ ابتدا میں باولرز کو مدد ملے گی، دوسرے ٹیسٹ کے لئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر لونگی اینگیڈی کی جگہ ویان مولڈر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔