عدالت عظمیٰ : وزیر اعظم کا ترقیاتی فنڈز دینے کا نوٹس

274

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم کے ترقیاتی فنڈز دینے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے اعلان کانوٹس لے لیا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرلز اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مذکورہ معاملہ کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کیا وزیراعظم کا ترقیاتی فنڈز دینا آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں کے مطابق ہے،اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کریں،اگر یہ ترقیاتی فنڈز آئین قانون کے مطابق ہوئے تو یہ معاملہ ختم کردیں گے،ترقیاتی فنڈز کا معاملہ آئین کے مطابق نہ ہوا تو کارروائی ہوگی۔اٹارنی جنرل نے اس موقع پر موقف اپنایا کہ میں حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کروں گا،جو بھی کام ہوگا وہ قانون، آئین اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ہوگا۔عدالت عظمیٰ نے معاملہ پر ایڈووکیٹ جنرلز اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالتی کارروائی پر بینچ بنانے کیلیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔